مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہسپتال منتقل کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت خراب ہوگئی، جس کے باعث مولانا فضل الرحمن کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، مولانا فضل الرحمن کی ای سی جی کی گئی، دوران چیک اپ انہیں قے بھی آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمن کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

طبیعت خراب ہونے پر فضل الرحمن کواسلام آباد کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال میں مولانا فضل الرحمن کی ای سی جی بھی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کودوران چیک اپ قے بھی آئی ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ چند روز سے سرچکرا رہا تھا، آج طبیعت زیادہ خراب ہوگئی۔ واضح رہے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمن نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اب آصف زرداری سے بھی ملاقات کروں گا۔

ملین مارچ کیلئے تمام جماعتوں میں ہم آہنگی ہونا ضروری ہے۔ مولانا فضل الرحمن پر اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فورم پر اکٹھے کیلئے کرنے کیلئے کافی دباؤ ہے۔ ذرائع کے مطابق لگتا یہی ہے کہ مولانا فضل الرحمن پر ذہنی دباؤ اورکافی تھکن بھی ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی کوشش ہے کہ حکومت کیخلاف کامیاب تحریک اٹھے، جو حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں