وزیر صحت کی ادویات کی قیمتوں سے متعلق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے خصوصی آڈیٹ کی ہدایت

وزیر صحت عامر محمود کیانی نے ادویات کی قیمتوں سے متعلق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے خصوصی آڈیٹ کی ہدایت کی ہے۔
نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت نے اس سلسلے میں آڈیٹرجنرل کو ایک مراسلہ بھیجا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ آڈیٹ کرانے کا مقصد عوام کی کم قیمت اور معیاری ادویات تک رسائی یقینی بنانا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں