شہبازشریف کی بیٹی کےگھرنیب چھاپےکی مذمت ،عمران خان نےسیاست کوتنگ نظری سےآلودہ کردیاہے:آصف زرداری

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے شہبازشریف کی بیٹی کےگھرنیب کےچھاپےکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نےسیاست کوتنگ نظری سےآلودہ کردیاہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے میاں شہباز شریف کی بیٹی کے گھر نیب چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہمائیں،بہنیں،اوربیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں،چادراورچاردیواری کوصرف بزدل پامال کرتےہیں،وزیراعظم میں حوصلہ نہیں کہ سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ بہادرلوگ اداروں میں چھپ کروارنہیں کرتے، عمران خان نےسیاست کوتنگ نظری سےآلودہ کردیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا کہ نیب اور پولیس نے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر کا گھیراؤ کیا ، بغیر کسی اطلاع کے گھیراؤکرنا کس قسم کا احتساب ہے؟ یہ کیا مذاق ہورہا ہے،عوام ان کی کارروائیوں کو دیکھ رہے ہیں،عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف کارروائیوں کا کہا تھا اور بتایا جائے نیب نے کس قانون کے تحت گھر کا گھیراؤ کیا؟۔دوسری جانب نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب ٹیم نے شہبازشریف کی بیٹی کےگھر چھاپہ نہیں مارا،نیب ٹیم طلبی کا نوٹس وصول کرا کر واپس روانہ ہوگئی ،اس موقع پر نیب ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے پولیس ہمراہ تھی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں