کوئٹہ سبزی منڈی بم دھماکہ ،عالمی دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمعہ کے روز کوئٹہ کی سبزی منڈی میں ہونے والے افسوس ناک حادثے میں 20افراد جاں بحق جبکہ 48زخمی ہو گئے تھے۔ اب اس بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ عماق نے حملہ اآور کا نام اور تصویر بھی جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کے روز کوئٹہ کی سبزی منڈی میں ہونے والے بم دھماکے مین داعش ملوث ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومتکوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں قائم سبزی منڈی میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میںایف سی اہلکاروں سمیت20افراد جاں بحق اور48سافرادزخمی ہوگئے تھے ۔ صدمملکت ڈاکٹرعارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، وفاقی وزراء ، سیاسی رہنمائوں نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

اب داعش اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حملہ اآور کا نام اور تصویر بھی جاری کر دی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں