بھارت میں نوجوان لڑکی کو تعلقات رکھنا مہنگا پڑ گیا ، لڑکی اور لڑکے کو کھلے میدان میں انتہائی افسوسناک کام کرنے پر مجبور کر دیا گیا

ممبئی ( آن لائن )بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک نوجوان لڑکی کو مختلف ذات سے تعلق رکھنے والے لڑکے کے ساتھ محبت اور تعلق رکھنا مہنگا پڑ گیا اور انہیں لوگوں نے موقع پر ہی ’جج ‘ بن کر سزا سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کو محبت کی سزا دیتے ہوئے لڑکے کو اس کے کندھے پر بٹھا دیا اور کہا گیا کہ وہ اسے اٹھا کر چلے ،لڑکی لڑکے کو کندھے پر بٹھا کر چلنے کی کوشش کر رہی ہے جس کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تاہم حکام کی بھی آنکھیں کھلی اور 20 سالہ لڑکی کو انصاف دلوانے کیلئے گاﺅں والوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔ویڈیو میں لوگ اس دوران نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔

لڑکی کے ساتھ ظلم کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار بھی کر لیاہے ، یہ واقع مادھیا پردیش کے شہر بھوپال سے 340 کلومیٹر دور جھابوا کے علاقے میں پیش آیا ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں