تعلیمی اداروں میں سگریٹ نو شی کے خاتمے کو یقینی بنانا اہم ہے: عامر کیانی

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ شیشے کی درآمد پر پابندی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں 214 پبلک مقامات اسموک فری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو سگریٹ نوشی سے پاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں، شیشے کی درآمد پر پابندی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نوجوانوں میں تمباکو کے استعمال کی شرح10.7فیصد ہے، تعلیمی اداروں میں سگریٹ نو شی کے خاتمے کو یقینی بنانا اہم ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اسلام آباد کی فضا میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ آلودہ فضا شہریوں کو بیمار کرنے کا سبب بن رہی ہے۔
عامر کیانی کا کہنا ہے کہ شہروں کی آلودہ فضا انسانی صحت پر اثر انداز ہورہی ہے، شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک امراض کو جنم دے رہی ہے۔ اسلام آباد کی فضا میں آلودگی اہم ترین موسمیاتی مسئلہ ہے۔
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں