کیپٹن (ر)عارف نواز نئے آئی جی پنجاب تعینات پنجاب پولیس میں کرپشن کے خاتمے کا عزم کرپٹ افسروں نئی تعیناتی پر پریشان ۔۔عوام کو بڑی خوشخبری

لاہور(رپورٹ:اسد مرزا)وفاقی حکومت نے سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22کے افسر کیپٹن (ر)عارف نو از کو انسپکٹر جنرل پو لیس پنجاب تعینات کر دیا ہے۔اس سلسلہ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہیپنجاب کے دوبارہ تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کے کرپشن کے خاتمے کے خصوصی ایجنڈے میں پولیس فورس مکمل تعاون کریگی اور کرپٹ افسروں و اہلکاروں کو کسی عہدے پر برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

گزشتہ روز اپنی آئی جی پنجاب تعیناتی کے بعد آئی این این پی کے ڈاٹ‌کام کے تحقیقاتی صحافی اسد مرزا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پروفیشنل ،نیک نام اور کرائم فائیٹر پولیس افسران کو تعینات کیا جائیگا جو جرائم کے خاتمے کے لئے اقدامات کر کے صوبے کو پرامن بنایا جائیگاجبکہ انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے ہم کسی قسم کی رو رعائیت نہیں برتی جائیگی تاکہ سائلوں کو انصاف مل سکے۔انہوں نے مذید کہا کہ بداخلاقی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی تمام افسران و اہلکار سائلین سے خوش اخلاق سے پیش آتے ہوئے انکے مسائل حل کریں ۔بتایا گیا ہے کہ کیپٹن (ر)عارف نواز 1961میں پید ا ہو ئے ،1986میں بطور اے ایس پی پو لیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی ۔

انکا تعلق 14کامن سے ہے ،انھوں نے بطور اے ایس پی ایس ڈی پی او لودھراں ،پاکپتن اور فیروز والہ شیخوپورہ میں فر ائض سر انجام دئیے ۔انھیں1992ء میں ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی اور بطور ایس پی گوجرانوالہ ،راجن پور، چکوال ، سرگودھا اور خیبر پختونخوا میں فرائض سر انجام دیتے رہے ۔انھوں نے 2000ء میں ایس ایس پی ،2009میں ڈی آئی جی اور2014میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی پائی اس دوران انھوں نے بہاولپور ، فیصل آباد، سپیشل برانچ ،وی آئی پی سیکورٹی ، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب، بلوچستان ، اور 25جولائی2017سے 13جون 2018تک آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات رہے ہیں

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں