ماتحتوں افسروں کو گالیاں دینے والاایس پی پھنس گیا ماتحت افسر کو گالی دیکر ،،گالیاں سننا پڑ گئیں،جوس پی کر صلح

لاہور(رپورٹ:اسد مرزا)لاہور پولیس کے ایک (PSP)پولیس افسرکواپنے ماتحتوں کو گالیاں دینے کا اچانک سلسلہ روک دیا اور اب اس نے اپنے ماتحت انسپکٹر زایس ایچ اوز کو پہلی بار چائے پلا کر حیران کر دیا ۔ایس پی میں اچانک تبدیلی پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسر میں تبدیلی میں ایک رینکر ایماندار پولیس افسر کا کمال ہے۔بتایا گیا ہے کہ ایک میٹنگ میں پولیس افسر نے رینکر ماتحت افسرکو گالی دی ہی تھی کہ وہ اٹھ کر کھڑا ہو گیا اور اس نے اپنے پولیس افسر کو اسقدر گالیاں دیں کہ اس کو منہ چھپانے کو جگہ نہ ملی تب میٹنگ میں موجود دیگر افسروں نے مداخلت کر کے جوس منگو ا کرگالیاں دینے والے اور سننے والے افسر کو ٹھنڈا کر دیا اور اس معاملے کو یہی دفن کرنے کا تہیہ کیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے پولیس افسر کے دفتری عملے سے یہ بات ہضم نہ ہوئی کہ ایس پی ماتحت افسرکوسائلوں اور دفتری عملے کی موجودگی میں معمولی سی باتوں پر انتہائی غلیظ گالیاں دیکر راحت محسوس کرتا تھا ۔واضع رہے کہ پولیس ہیڈ کواٹر قلعہ گجر سنگھ میں سابق ایڈیشنل آئی جی پولیس سرمد سعید خان کے ایک سیمینار میں ماتحتوں کو دیئے گئے کہ ماتحتوں کو گالیاں دینے پر افسر سے اسی طرح پیش آئیں جب ماتحت نے ایس پی کی جانب سے گالی دینے پر الٹا اسے گالیاں سنائیں کہ ایس پی پریشان ہو گیا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں