متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پہلے مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

 یو اے ای کے دارالحکومت ابو ظہبی میں منعقد تقریب میں بھارت اور یو اے ای حکام نے شرکت کی۔

مندر کا سنگ بنیاد رکھنے سے قبل پوچا کی تقریب منعقد ہوئی جو صبح 11 بج کر 45 منٹ تک جارہی رہی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ ’یو اے ای اور بھارت سمیت دیگر ممالک سے تقریباً ڈھائی ہزار ہندو زائرین نے شرکت کی‘۔

تقریب کا آغاز وسیع و عریض ٹینٹ میں ہوا جو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھا کے روحانی لیڈر مہنت سوامی مہاراج شیلانیاس ودھی نے تقریب کی صدرات کی جس میں متحدہ عرب امارات کے ڈائریکٹر کمیونٹی ڈولپمنٹ ڈاکٹر مغیر علی خلیلی، وزیر تبدیلی ماحولیات اور وزارت ہائیر ایجوکیشن کے وزیر نے بھی شرکت کی۔

مندر کی تقریب سنگ بنیاد میں یو اے ای حکام اور بھارتی سفارتکار بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے مندر کی تعمیرات کے لیے جگہ بطور تحفہ فراہم کی تھی۔

مندر 13.5 ایکڑ(55 ہزار مربع میٹر) اراضی پر تعمیر کیا جائے گا تاہم اتنی ہی بڑی اراضی مندر کے ساتھ پارکنگ کے لیے فراہم کی گئی۔

مندر کی تعمیرات کی ذمہ داری کمیٹی بی اے پی ایس پر عائد ہوگی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں