افغان وزارت مواصلات کی عمارت پر حملے میں گیارہ افراد جاں بحق

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں افغان وزارت مواصلات کی عمارت پر حملے میں گیارہ افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ حملہ گزشتہ روز دوپہر سے تھوڑی دیر پہلے اس وقت کیا گیا جب شہر کے معروف کاروباری علاقے میں واقع وزارت کی کثیر منزلہ عمارت کے داخلی دروازے پر ایک خودکش حملہ آوار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔

فائرنگ کی آواز ایک میل سے زائد فاصلے تک سنی گئی۔

ایک حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں چار شہری اور تین پولیس اہلکار شامل ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں