سوشل میڈیا پر تنقید: جہانگیر ترین اسد عمر کے دفاع میں بول پڑے

سابق وزیر خزانہ اسد عمر ان دنوں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں تاہم پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اُن کے حق میں کھل کر سامنے آگئے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سوشل میڈیا پر صارف فرحان ورک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے اسد عمر کے خلاف چلائی جانے والی مہم کی وہ مذمت کرتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ‘اسد عمر اور میں نے مل کر 8 سال ‘اسٹیٹس کو’ کے خلاف جدوجہد کی اور میں آج بھی اُن کی جدوجہد کو احترام کی نظر سے دیکھتا ہوں’۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ‘کابینہ سے جانے کے باوجود اسد عمر کا اہم مقام ہے جو قائم رہے گا اور پوری جماعت اسد عمر کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے’۔

یاد رہے کہ 18 اپریل کو اسد عمر نے ایک ٹوئٹ پیغام کے ذریعے وزارت خزانہ سے علیحدگی کا اعلان کیا تو فرحان ورک نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘آپ لوگ جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟ پرسوں بتا دیتے، تین دن اسد عمر کا دفاع کرو اور صحافیوں کو رگڑو اور چوتھے دن صحافی سچے ہم سب جھوٹے، سمجھ ہی نہیں آ رہی آپ لوگ کرنا کیا چاہ رہے ہو۔

 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں