تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت خراب، نئی دلی کے اسپتال منتقل

تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو طبیعت خراب ہونے پر نئی دلی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی تہاڑ جیل میں قید جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو طبیعت خراب ہونے پر نئی دلی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سری نگر میں پریس کانفرنس کے دوران یاسین ملک کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک 10 اپریل سے بھوک ہڑتال پر تھے اور انہیں چند روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تاہم بھارتی حکومت نے اب اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نے یاسین ملک کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ شوہر کی بیماری سے پریشان ہوں اور عیادت کے لیے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہوں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں