نجی ٹی وی چینل 24نیوز نے عمران خان سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل 24نیوز اور سینئیر صحافی نجم سیٹھی نے پیمرا کے حکم کے باوجود عمران خان سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا ۔نجی ٹیوی وی چینل کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینل اورنجم سیٹھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور وہ معافی نہیں مانگیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے پیمرا کو درخواست کی تھی کہ نجی ٹی وی چینل 24نیوز اور نجم سیٹھی کے خلاف ایکشن لیا جائے کیونکہ چینل کے ایک پروگرام کے دوران وزیراعظم کے باریمیں جھوٹی خبریں دیں۔

اس شکایت کے بعد پیمرا نے 24نیوز کو نوٹس بھیجا جس میں چینل کو حکم دیا گیا کہ وہ 7دن کے اندر اندر اپنے ٹی وی پر عمران خان سے معافی مانگیں ورنہ چینل کو بند کیا جا سکتا ہے اور جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن نجی چینل نے ایسا کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے، چینل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چینل اور نجم سیٹھی اپنے بیان پر قائم ہیں اور انہوں نے کوئی جھوٹی خبر نہیں دی چینل کے ترجمان نے پیمرا کے نوٹس کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چینل نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیمرا نے یک طرفہ فیصلہ دیا ہے اور چینل یا صھافی سے انکا موقف نہیں لیا گیا جسے وہ عدالت میں چیلنج کریں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں