تجزیہ کار روٴف کلاسرا اور عامر متین نے 92نیوز سے استعفیٰ دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار راؤف کلاسرا اور سینئر تجزیہ کار عامر متین نے نجی ٹی وی چینل 92سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی سے بعض وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دے دیا ہے، اپنے تمام خیرخواہوں ، دوستوں اور ناظرین کو آگاہ کرتا ہوں کہ اب میرا پروگرام اس چینل پر نہیں دیکھ سکیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار راؤف کلاسرا اور سینئر تجزیہ کار عامر متین نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ناظرین کو بتایا ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی چینل 92سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

سینئر صحافی راؤف کلاسرا نے کہا کہ میں اپنے تمام خیرخواہوں ، دوستوں اور ناظرین کو آگاہ کرتا ہوں۔ ان کا استعفیٰ فی الفور قابل قبول ہوگا۔ وہ اب مزید اس چینل پر پروگرام نہیں کریں گے۔

اسی طرح راؤف کلاسرا کے ٹویٹ کو سینئر تجزیہ کارعامر متین نے کہا کہ میں نے بھی نجی ٹی وی چینل 92سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام ناظرین اور اپنے خیرخواہوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں

جو ہمارے پروگراموں کو دلچسپی سے دیکھتے تھے۔
دوسری جانب سینئر تجزیہ کار اور معروف کالم نگار ہارون الرشید نے دنیا ٹی وی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار اور معروف کالم نگار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی چینل 92کو جوائن کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل 92کی انتظامیہ کے مطابق سینئر تجزیہ کار اور معروف کالم نگار ہارون الرشیداب 92نیوز سے وابستہ ہوگئے ہیں ۔ وہ اب اپنے تمام تجزیے، کالم اور تبصرے نجی ٹی وی چینل 92اور روزنامہ 92کیلئے لکھا کریں گے اور نشر کیا کریں گے۔
واضح رہے سینئر تجزیہ کار راؤف کلاسرا اور سینئر تجزیہ کار عامر متین نے نجی ٹی وی چینل 92سے استعفیٰ دیا ہے لیکن انہوں نے تاحال استعفیٰ دینے سے متعلق کوئی وجہ نہیں بتائی۔ دونوں تجزیہ کاروں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ آئندہ جب اور کون سا دوسرا ٹی وی چینل جوائن کرنے جا رہے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں