محمد عامر ایسی بیماری کا شکار ہو گئے کہ ورلڈکپ میں شمولیت ہی خطرے میں پڑ گئی؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

لندن ( آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا بخار ’خسرے‘ میں تبدیل ہو گیا ہے جس کے باعث ورلڈکپ سکواڈ میں ان کی شمولیت خطرے میں پڑ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محمد عامر انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ سے کچھ دیر قبل وائرل انفیکشن کا شکار ہوئے اور بخار میں مبتلا ہو گئے جس کے باعث وہ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے لیکن اب ان کا یہ بخار ، چکن پاکس (خسرے) میں تبدیل ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد عامر انگلینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھی شریک نہیں ہو سکیں گے جبکہ ورلڈکپ سکواڈ میں ان کی شمولیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے کیونکہ ورلڈکپ سکواڈ میں ان کی شمولیت انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کارکردگی سے مشروط کی گئی تھی تاہم وہ ابھی تک ان ایکشن ہی نہیں ہو سکے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 23 مئی تک ورلڈکپ سکواڈ میں تبدیلی کر سکتا ہے اور اعلان کردہ سکواڈ میں سے اگر کسی کھلاڑی کی جگہ دوسرے کھلاڑی کو شامل کرنا ہے تو اس سے قبل ہی فیصلہ کرنا ہو گا لیکن محمد عامر میچ کھیلے بغیر ہی ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہو سکیں گے؟ اس پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں