وہ وزارت جس کے خلاف وزیراعظم کے پاس 11ہزار سے شکایات آ گئیں

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ’سٹیزن پورٹل‘ ایپ میں وزارت ریلوے کے افسران کیخلاف 11ہزار سے زائد شکایات آ گئی۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مختلف اداروں میں لوگوں کی مشکلات کے ازالہ کے لیے بنائے گئے ” پاکستان سٹیزن پورٹل ایپ” میں ریلوے کے مختلف شعبوں کے افسران کے خلاف 11 ہزار ایک او 63 شکایات درج ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ شکایات چیف کمرشل مینجر کے خلاف آ ئیں جو کہ 2 ہزار 603 ہیں، اس کے بعد ڈائریکٹر ریلوے کے خلاف 719، تیسرے نمبر پر میکنیکل انجینئیر کے خلاف 330 شکایات موصو ہوئیں۔اس کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ سکھر،ڈیویژنل پشاور کے خلاف بھی سیکڑوں شکایات موصول ہوئیں،ریلوے کے شعبہ میجنگ ڈائیریکٹر کیرج فیکٹری اسلام آباد کے خلاف 17 اور چیف میڈیکل آفیسر کے خلاف 28 شکایات موصول ہوئیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان نے ’’پاکستان سیٹیزن پورٹل‘‘ کا افتتاح کیا جس کی بدولت پاکستانی عوام براہ راست اپنی شکایات و تجاویز وزیر اعظم آفس کو بھجواتے ہیں۔ متعلقہ محکموں سے عوامی شکایات کا ازالہ کروانے اور قابل عمل تجاویز پر غور کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم آفس سے ہی کی جاتی ہے جبکہ پاکستان سیٹیزن پورٹل کی بدولت لوگ اپنے موبائل فونز میں مخصوص ایپلی کیشن کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچاتے ہیں۔

: وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی پہلے 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق پورٹل کے ذریعے گذشتہ 2 ماہ کے دوران مجموعی طور پر ایک لاکھ 72 ہزار 109 شکایات درج کروائی گئیں۔جن میں سے 59 ہزار 632 شکایات کوحل کیا گیا تھا۔گذشتہ ہفتے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کرنے والے شہری کو اس کے پلاٹ کا قبضہ مل گیا تھا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں