مشہور ٹی وی ڈائریکٹر عاطف حسین انتقال کرگئے

پاکستان کے مشہور ٹی وی ڈائریکٹر عاطف حسین شدید علالت کے بعد گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔
عاطف حسین کراچی کے آغا خان اسپتال میں شدید علالت کے باعث زیر علاج تھے اور دو دن سے وینٹی لیٹر پر تھے تاہم گزشتہ روز گردے فیل ہونے کے باعث وہ دنیائے فانی سے چل بسے۔
عاطف حسین کے مقبول ڈراموں میں ’اقرار‘، ’زندگی دھوپ تم گھنا سایا‘، ’ببن خالہ کی بیٹیاں‘،’ زندان‘ اور دیگر شامل ہیں۔
شوبز شخصیات کی جانب سے عاطف حسین کے انتقال کی خبر سن کر سوشل میڈیا پر دکھ و رنج کا اظہار کیا جارہا ہے۔
 

 
 
 
 

RIP S. Atif Hussain. You will be missed dear soul
— Samina Peerzada (@SaminaSays) May 14, 2019

Please recite a prayer for #syedatifhussain. Inna lilahe wainna elaihe rajeoon
— zhalay sarhadi (@Xxhalay) May 14, 2019

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں