ڈالر کی بلند ترین سطح، 146 روپے 25 پیسے ہوگیا

ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوکر اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2.25 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قدر 146 روپے 25 پیسے ہوگئی جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
واضح رہےکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ڈالر کی قدر 141 سے 142 کے درمیان رہی جب کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کےبعد ڈالر کی قدر میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ صدارتی آرڈیننس جاری ہونے کے بعد ملک بھر میں ایمنسٹی اسکیم بھی نافذ ہوگئی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں