پشاور سے 9000 کلو لیموں کا ذخیرہ برآمد ، 480 روپے کلو بکنے والا لیموں اب کتنے کا ہو گیا ہے؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

پشاور ( آن لائن) صوبائی دارالحکومت پشاور میں لیموں کی بڑھتی ہوئی قیمت کا معامہ حل ہو گیا ہے، پشاور کے علاقے چمکنی میں کولڈ سٹوریج میں ذخیرہ کئے گئے 9 ہزار کلو لیموں برآمد کر لئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حکام نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چمکنی کے علاقے میں واقع کولڈ سٹوریج سے 9 ہزار کلو لیموں برآمد کر کے آج صبح سویرے سبزی منڈی میں نیلام کر دیا گیا اور کولڈ سٹوریج کے مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پشاور میں لیموں کی قیمت 480 روپے فی کلو تھی لیکن برآمد ہونے والا ذخیرہ سبزی منڈی میں نیلام کرنے کے بعد یہی لیموں 230 سے 240 روپے فی کلو میں فروخت کیا جانے لگا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی مزید کارروائیاں کریں گے اور ذخیرہ کی گئی سبزیوں اور پھلوں کو نیلام کیا جائے گا جبکہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں