چیئرمین نیب نے آغا سراج درانی سمیت مزید 12 انکوائریز کی منظوری دے دی

چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، نیب بورڈ نے کرپشن شکایات پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت مزید بارہ انکوائریز کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔

ایگزیکٹوبورڈ کے اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنےکی منظوری دی گئی، ملزم پر اختیارات کاغلط استعمال اورغیرقانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے ، جس سے قومی خزانے کوایک ارب60 کروڑ کا نقصان پہنچا۔

اعلامیہ کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد اور مظہرالاسلام کے خلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی جبکہ اکرم درانی،شیراعظم،غلام نظامانی سمیت12انکوائریوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔

نیب اعلامیہ میں کہا گیا سابق ڈائریکٹر تعلیم فاٹا فضل المنان کےخلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی ، ملزم پر اساتذہ کی جعلی بھرتیوں کا الزام ہے۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا میگا کرپشن مقدمات کومنطقی انجام تک پہنچاناترجیح ہے، مقدمات کوقانون کےمطابق انجام تک پہنچایا جارہا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں