نیا پاکستان ۔۔درزیوں کیلئے کپڑوں کی سلائی کے سرکاری نرخ مقرر ۔شلوار قمیض کی سلائی کتنے سو روپے وصول کی جائے گی؟

رحیم یار خان (ویب ڈیسک) درزیوں کے لیے کپڑوں کی سلائی کے سرکاری نرخ مقرر کر دئیے گئے، مردانہ شلوار قمیض کی سلائی 650 روپے وصول کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بیشتر شہروں میں عید سے قبل درزی کپڑوں کی سلائی کے پیسے بڑھا دیتے ہیں اور منہ مانگے پسے وصول کرتے ہیں۔شہری چونکہ رمضان میں بھی بہت زیادہ خرچ کر چکے ہوتے ہیں اس لیے عید پر مزید اخرجات برداشت کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی اناتظامیہ نے عید سے قبل درزیوں کے لیے مردانہ کپڑوں کی سلائی کے نرخ مقرر کر دئیے ہیں اور اس حکم کے خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا اعلان بھی کیا ہے۔رحیم یار خان کی ضلعی انتظامیہ نے ایک سرکاری حکم کے تحت درزیوں کو مردانہ شلوار قمیض کی سلائی 650 روپے وصول کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کے دفتر سے جاری کردہ نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ زیادہ سلائی وصول کرنے والے ٹیلر ماسٹرز کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔

جب کہ ایک اور میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع انتظامیہ بنوں نے درزیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد فی جوڑا سلائی 500روپے نرخ مقرر کی ہے‘ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بنوں کے ٹیلرز ایسوسی ایشن کیساتھ میٹنگ کے بعد متفقہ طورپر فی جوڑا سلائی 500روپے مقرر کی گئی ہے‘ تمام درزیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے کی پاسداری کرتے ہوئے 500روپے سے زائد وصول نہ کریں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں