ایران کا امریکی بحری بیڑے پر میزائلوں سے حملے کا اعلان

تہران ( این این آئی) ایران کے خصوصی فوجی دستے پاسداران انقلاب کے پارلیمانی افیئرزکے ڈپٹی محمد صالح جوکار نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی خلیج میں موجود امریکی جنگی بحری بیڑوں کو آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد صالح نے یہ بھی کہا کہ امریکہ نئی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہاکہ ایران اپنے دشمن امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا اور امریکہ ہمارے خلاف فوجی کارروائی کی بھی ہمت نہیں کرے گا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں