رانا ثناء اللہ لائیو شو میں مریم نواز کو مریم صفدر کہنے پر برہم ہو گئے

لاہور(ویب ڈیسک) ایک نجی ٹی وی شو کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو ’مریم نواز‘ کی بجائے ’مریم صفدر‘ کہہ کر پکارا تو مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اس بات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مریم نواز کہا جائے۔

یاد رہے کہ مریم نواز کے شوہر کا نام کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ہے لیکن وہ مریم نواز کہلوانا پسند کرتی ہیں اور ان کی تمام دستاویزات پر بھی ان کا نام مریم نواز درج ہے۔ اس سے پہلے پانامہ پیپرز کیس کے دوران جب مریم نواز جیل مین تھیں تو ایک کاغز پر کیپٹن(ر) صفدر نے مریم صفدر نام لکھ کر ان کے دستخت کر دیے تھے جس پر مریم نواز نے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا۔ مریم نواز پر اکثر تنقید کی جاتی رہی ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ خاوند کا نبنام کیوں نہین لکھتیں لیکن وہ خود کو مریم نواز کہلوانا ہی پسند کرتی ہیں اور اب ندیم افضل چن کی جانب سے انہیں ’مریم نواز‘ کی بجائے ’مریم صفدر‘ کہنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ برہم ہو گئے اور کہا کہ انہیں مریم نواز کہا جائے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں