مبارک ہو، دنیاسے ایک دہشتگر د کم ہوگیا آصف علی کی بیٹی کے انتقال پر شرپسند بھارتیوں کا شرمناک ترین ردعمل

لاہور(ویب ڈیسک) ہندوستانی شر پسند سوشل میڈیا صارف کی جانب سے قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے انتقال پرسامنے آنے والے شرمناک رد عمل کے بعد دیگر سوشل میڈیا صارفین نے مذکورہ شرپسند کو کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آصف علی کی کمسن بیٹی کا 20مئی کی رات امریکا میں انتقال ہو گیا تھا۔ آصف علی کی 19ماہ کی کمسن بیٹی نور فاطمہ امریکا میں زیر علاج تھی جہاں اس کا انتقال ہو گیا، نور فاطمہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھی اور کئی ماہ سے امریکا میں زیر علاج تھی تاہم اپنی بیٹی کی اتنی تشویش ناک حالت کے باوجود قومی کرکٹر آصف علی دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کو دستیاب رہے، آصف علی کی کمسن بیٹی نور فاطمہ کے کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ہوا تھا۔

قومی کرکٹر کی بیٹی کے انتقال پر جہاں سوشل میڈیا ان کے ساتھ ہمدردی کا بھرپور اظہار کیا گیا وہیں ایک ہندوستانی شرپسند سوشل میڈیا صارف کے ٹویٹ نے بہت سوں کو شدید صدمہ دیا،”اکشے وائش ناو“ کے نام سے ٹویٹر استعمال کرنے والے صارف نے اس خبر پر لکھا کہ” مبارک ہو، دنیاسے ایک دہشتگر د کم ہوگیا“۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں