آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام کی تصدیق کردی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے ساتھ 6 ارب ڈالر پروگرام پر بات چیت مکمل ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان جیری رائس نے پریس بریفنگ کے دوران آگاہ کیا کہ پاکستان سے قرضہ جاتی پروگرام پر بات چیت مکمل ہوگئی اور 6 ارب ڈالر کے پروگرام سے پاکستان کے لیے قرضوں کا دباؤ کم ہوگا اور اس سے پاکستان میں اقتصادی ترقی بڑھے گی۔
آئی ایم ایف ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان سماجی شعبوں کے لیے زیادہ رقوم استعمال کرسکے گا جس سے پاکستان میں انفراسٹرکچر کی بہتری ممکن ہوگی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا لوگارڈ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان 12 مئی کو 6 ارب ڈالر کے 3 سالہ پروگرام پر اسٹاف لیول مذاکرات ہوئے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں