حکومت کا نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی رجسٹریشن کا جلد آغاز کا اعلان

حکومت نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، جہلم، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رجسٹریشن کا جلد آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ایک اور وعدہ پورے کرنے کی طرف گامزن ہیں ، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، جہلم، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں رجسٹریشن کا جلد آغاز ہوگا۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت متوسط طبقے کو انتہائی آسان اقساط پر گھر دیئے جائیں گے، ہاوسنگ اسکیمز میں اسکول، مساجد، کمیونٹی سینٹر اور میڈیکل سینٹرز کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔
گھروں کی مرحلہ وار تعمیر کے ساتھ ساتھ چالیس سے زائد تعمیراتی صنعتوں کو فروغ ملے گا، جہاں ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہنر افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے وہیں رئیل اسٹیٹ کی مد ملکی معیشت میں کھربوں روپے اضافہ ہو گا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے دس فیصد کوٹہ ہوگا۔
یاد رہے 14 مئی کو وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ سے تمام تر رکاوٹیں دور کرنے اور عملی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا ہاؤسنگ پراجیکٹ موجودہ حکومت کا اہم منصوبہ ہے۔
واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا تھا ، جس کے تحت پانچ برسوں میں 50 لاکھ گھر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں