صوبے بھر کی ڈی پی اوز کوٹھنڈے دفاتر چھوڑنے کا حکم،، پنجاب کے داخلی راستوں پر مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کریں،، کیپٹن (ر) عارف نواز

لاہور(رپورٹ:ملک ظہیر)آئی جی پنجاب کیپٹن()عارف نوز خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں تمام ڈی پی اوز خود فیلڈ میںنکلیں اور حساس عبادت گاہوں ، اہم عمارتوں اور علاقوں میں پٹرولنگ کا نظام مزید بہتر بنائیں ۔ اس ضمن میں تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کے نام جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سینئر پولیس افسران دی گئی ہدایات کے مطابق تمام بین الصوبائی اور بین الاضلائی داخلی اور خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ دریائی چیک پوسٹوں پر بھی چیکنگ کا عمل مزید سخت کریں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی مشکوک شخص یا گاڑی پنجاب میں داخل نہ ہونے پائے جبکہ خاص طور پر بھکر ، میانوالی اور اٹک سمیت پنجاب کے تمام سرحدی اضلاع کے ڈی پی اوز فوری طور پر اپنے اضلاع میں داخل ہونے والے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کا عمل شروع کر دیں ۔انہوں نے تمام آر پی اوز کو کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ریجنز میں مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کو باقاعدہ ریکارڈ کا حصہ بنایا جا ئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کی آمد و رفت کا ویڈیو ریکارڈ محفوظ رکھا جائے تاکہ ضرورت پڑنے پر اس کی مدد سے پولیس فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مطلوبہ شخص کو ٹریس کر سکے ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی سی پی او لاہور کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں پنجاب آنے والے مسافر جب لاہور میں داخل ہوں توان کی مسافر بسوں میں دوبارہ ویڈیوریکارڈنگ کی جائے جبکہ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے کہ مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے ایسی مناسب جگہوں پر پوائنٹس بنائے جائیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شاہراہوں پر ویڈیوز بنانے کی وجہ سے ٹریفک جام کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ آئی جی پنجاب نے تمام ڈی پی اوز کو پیر کی دوپہر تک ریکارڈنگ پوائنٹس سے متعلق آپریشنز برانچ سی پی او لاہورکو رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں