’’ ہمارے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ جاوید اقبال کو ۔۔۔‘‘ چیئرمین نیب کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ کامران خان نے انکشاف کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آڈیو ویڈیو سکینڈل آنے کے باوجود چیئرمین نیب کے عہدے پر جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ہی بحال رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور اینکر پرسن کامران خان نے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے گھر کے بڑوں نے مل بیٹھ کر فیصلہ کیا ہے کہ گھر کی بات گھر میں ہی رہے، جاوید اقبال چیئرمین کی حیثیت میں ہی ثابت و قائم رہیں گے۔ ویسے بھی قانون میں قائم مقام چیئرمین کے پاس کوئی اختیار نہیں جبکہ نیا چیئرمین لانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوگا، گویا جاوید اقبال گئے تو نیب جام، سارا احتساب جام۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ چیئرمین نیب کے حوالے سے جمعرات کی رات جو مبینہ آڈیو ویڈیو سکینڈل سامنے آیا تھا اس کے بارے میں ہمارے گھر کے بڑوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس معاملے میں کسی آزاد تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اب اس باب کے آخری صفحات نیب کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات بن جائیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں