’’ پچھلے دنوں محسن داوڑ اور علی وزیر، آصف زرداری سے جا کر ملے تھے اس وقت ۔۔۔ ‘‘ مراد سعید نے چیئرمین پیپلز پارٹی ایسا سوال پوچھ لیا کہ پوری قوم حیران رہ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر پچھلے دنوں بلاول سے جا کرملے تھے ، کیا محسن داوڑ نے آصف زرداری کے بغل بچہ کا بلاول سے پوچھا؟ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے

کہا کہ فوجی چیک پوسٹ پر حملہ سمجھ سے بالا تر ہے ، قبائلی علاقوں میں امن ہوا ،اس لئے احتجاج ہوا ،قبائلی علاقو ں میں امن طویل جدوجہد کے بعد قائم ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے جو مطالبات پارلیمنٹ میں پیش کئے ، ان کا حل بھی پیش کیا ، محسن داوڑ اور علی وزیر پچھلے دنوں بلاول سے جا کرملے تھے ، کیا محسن داوڑ نے آصف زرداری کے بغل بچہ کا بلاول سے پوچھا؟ دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ شرپسند گروہ نے شمالی وزیرستان کی خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ شرپسند گروہ نے شمالی وزیرستان کی خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چند افراد مذموم مقاصد کیلئے انہیں اُکسا رہے ہیں اور ریاستی اداروں کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مختلف ٹی وی چینلز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس افسوسناک واقعے میں ایک جتھے کی شکل میں افواج پاکستان کی چیک پوسٹ پر حملہ آور ہو کر دہشت گردوں کو چھڑانے کی کوشش کی گئی، یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب چین کے نائب صدر پاکستان کی موجودہ قیادت اور عوام کے ساتھ جڑے ترقی و خوشحالی کے مشن کو تقویت دینے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف ایک منظم سازش کے تحت ایک ایسا ماحول پیدا کیا گیا جہاں سے کچھ شرپسند عناصر مسلسل پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ، نو گو ایریا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے وہ واحد وزیراعظم ہیں جنہوں نے قبائلی علاقوں میں جا کر قبائلی عوام کے زخموں پر مرہم رکھا، ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے اور ان کو مرکزی سیاسی نظام کے اندر حصے دار بنایا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں