ٹوائلٹ میں پاخانہ کرتے زیادہ زور لگانے کی وجہ سے خاتون کی 10 سال کی یادداشت چلی گئی

ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) قبض کی شکایت کسی کو بھی ہو سکتی ہے اور اسے ٹوائلٹ میں کچھ زور لگانا پڑ سکتا ہے لیکن ذہن میں رہے کہ اس سے آپ کا ذہن بھی متاثر ہو سکتا ہے۔ ویب سائٹ worldofbuzz.com کے مطابق ہانگ کانگ میں ایک خاتون کے ساتھ یہ حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جسے قبض لاحق تھی اور اس نے ٹوائلٹ میں پاخانہ کرتے ہوئے بہت زیادہ زور لگایا جس سے اس کی 10سال کی یادداشت چلی گئی۔

چائنہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس خاتون کو زیادہ زور لگانے کی وجہ سے اس کے عصبی نظام پر بہت زیادہ دباﺅ پڑا جس سے اسے ایمنیزا (Amnesia)کا عارضہ لاحق ہو گیا اور وہ گزشتہ 10سال کے دوران اپنی زندگی میں پیش آنے والی ہر بات بھول گئی۔تاہم خوش قسمتی سے اس کی یادداشت 8گھنٹے کے لیے ہی گئی اور پھر آہستہ آہستہ وہ نارمل ہو گئی۔ اس کے خاندان والوں کا کہنا ہے کہ ”ان 8گھنٹوں میں اسے اپنی زندگی کے حالیہ 10سالوں کے بارے میں کچھ یاد نہیں تھا۔ انہی 10سالوں میں اس نے 2بچوں کو جنم دیا تھا اور اسے یہ بھی یاد نہیں رہا تھا، وہ اپنے ان دونوں بچوں کو ہی پہچاننے سے انکاری ہو گئی تھی۔“

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں