وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے پی ٹی ایم کیخلاف سخت ترین ایکشن کا اعلان کردیا

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان نے سی ایم ایچ پہنچے چیک پوسٹ حملے میں زخمیوں کی عیادت کی ۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چوکی پر حملہ شرمناک عمل تھا۔ وزیر اعلی کے پی کے نے کہاکہ ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ ایسے واقعات نہیں ہونے دیں گے۔
انہوںنے کہاکہ جس وقت حملہ کی اطلاع ملی اسی وقت وزیرستان کے لئے روانہ ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ 15 سال دہشت گردی کا شکار رہنے کے بعد وزیرستان امن کی جانب بڑھنے لگا ہے۔وزیر اعلی نے کہاکہ خیبر پختون خواہ میں ہماری حکومت ہے اور میں چیف ایگزیکٹو ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پختونوں نے ہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا،کوئی مسئلہ ہے تو ہیں بتائیں۔
انہوںنے کہاکہ میں اور میرا خاندان بھی دہشت گردی سے متاثر ہوئے۔

انہوںنے کہاکہ میں پشتونوں کا دکھ درد اوروں سے بہتر سمجھ سکتا ہوں۔وزیر اعلی نے زخمی اور جاں بحق افراد کے ورثاء کو مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ریاست مخالف عناصر کو آئندہ مکمل کنٹرول کیا جائیگا،قبائلی علاقے کے عوام کی محرومیاں دور کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ صوبے کا 30 فیصد ترقیاتی بجٹ قبائلی علاقے کی ترقی پر خرچ کریں گے۔وزیر اعلی پختون خواہ نے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق بلاول کے مطالبے کو مسترد کر دیا۔انہوںنے کہاکہ علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔وزیر اعلی نے کہاکہ میری ذاتے رائے میں ایسے عناصر کیساتھ قانون کے مطابق نمٹنا چاہیے

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں