پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس 10 جون کو طلب

پاکستان پیپلز پارٹی نے عوامی رابطہ مہم کے لئے کمر کستے ہوئے 10 جون کو سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا۔

اجلاس میں سیاسی صورتحال اورعوامی رابطہ مہم کے لیے پارٹی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا اور اس کی صدارت بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کریں گے۔

دوسری جانب گھوٹکی میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی مشیرصنعت، کھیل اور امور نوجوان سردار محمد بخش خان مہر، بنگل خان مہراورسابق وزیراعلیٰ مرحوم علی محمد خان مہر کے بیٹے احمد علی خان مہر سمیت نوجوان سیاسی رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی ۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور لے پالک حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے، مہنگائی نے عوام کا خون چوس لیا ہے ، حکومت کو ہٹانے کیلئے عوام کو سڑکوں پر نکلنا ہوگا۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں