بیٹے کی وفات کے بعد قمر الزمان کائرہ کا پہلا سیاسی بیان , سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

فیصل آباد (ویب ڈیسک) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے۔ہم تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔حکومت کا رویہ درست نہیں ہے۔بجٹ سے پہلے کئی منی بجٹ آ چکے ہیں۔دہشت گردی کے ایشوز دوبارہ سے اٹھ رہے ہیں۔بجٹ آنے والا ہے مہنگائی بڑھنے کا خطرہ ہے۔خطے میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔

حکومت وقت کا رویہ درست کرنا چاہتے ہیں ان کے رویے ایسے ہیں کہ یہ باز آنے والے نہیں۔ تحریک حکومتی رویہ درست کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔اپوزیشن حکومت گرانا نہیں چاہتی یہ اپنا رویہ درست کر لیں، دامادم مست قلندر کرنا ہمارا مقصد نہین ہے۔حکومت مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔عوام سے روز گار چھن رہا ہے۔حکومت ہر معاملے میں یوٹرن لے رہی ہے۔
۔جب کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کی وطن واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف ملک واپس آنا چاہتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی کی نئی تاریخ کا اعلان کردیاگیا ، شہباز شریف 11کی بجائے 9جون کو وطن واپس آئیں گے۔ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کے والد 8جون کو لندن سے لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ شہباز شریف 9جون صبح 4بجکر 50منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کریںگے ۔

مسلم لیگ (ن) کے وکلاء کی جانب سے احتساب عدالت کو شہباز شریف کی 11جون کو وطن واپسی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا۔جب کہ دوسری جانب : مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اتوار کے روز وطن واپس پہنچیں گے اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کر دی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں