شمالی وزیرستان خار کمر میں فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 3 افسران سمیت ایک سپاہی شہید: آئی ایس پی آر

خڑکمر (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، پاک فوج کے افسران سمیت 4 فوجی اہلکار شہید ہوگئے، فوجی قافلے پر حملہ خڑکمر کے علاقے میں کیا گیا، فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دھماکے سے تباہ ہوگئی، حملے میں 4 فوجی جوان شدید زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے خڑکمر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 فوجی افسران اور ایک اہلکار شہید ہوگئے۔ فوجی قافلے پر حملہ خڑکمر کے علاقے میں کیا گیا۔ فوجی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث دھماکے سے تباہ ہوگئی جس باعث 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ جبکہ حملے میں 4 فوجی جوان شدید زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ مزید تفصیلات کے مطابق شہید ہونیوالوں میں لیفٹیننٹ کرنل راشدکریم بیگ، میجر معیز مقصود، کیپٹن عارف اللہ اور لانس حوالدار ظہیر شامل ہیں۔

شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کا تعلق ہنزہ کےعلاقے کریم آباد سے تھا۔ شہید میجرمعیز مقصود بیگ کا تعلق کراچی، کیپٹن عارف اللہ کا تعلق لکی مروت جبکہ لانس حوالدار ظہیر کا تعلق چکوال سے تھا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اسی مقام پر فورسز نے سرچ آپریشن کرکے دہشت گردوں کے چند سہولت کاروں کو گرفتار کیا تھا۔ اب اسی مقام پر پاک فوج کے قافلے کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ میں شمالی وزیرستان میں مکتلف واقعات میں 10 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 35زخمی ہوچکے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں