وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات کی حتمی تاریخ کا اعلان، عمران خان کا پوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا بھی فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم اور روسی صدر کی ملاقات کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، دونوں سربراہان مملکت 14 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات کریں گے، عمران خان کا پوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے کا بھی فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں چین، روس اور دیگر ممالک کے سربراہاں بھی شرکت کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کے درمیان کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کے درمیان ملاقات کیلئے معاملات طے کر لیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پوٹن کے درمیان14 جون کو ملاقات ہوگی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہترین کیلئے اہم پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ اسی ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان روسی صدر ولادی میر پوٹن کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دیں گے۔ اگر روسی صدر ولادی میر پوٹن پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھر لیتے ہیں، تو یہ پہلا موقع ہوگا جب ولادی میر پوٹن پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اور یوں کئی دہائیوں تک دونوں ممالک کے درمیان سرد تعلقات کا معاملہ بالآخر ختم ہو جائے گا۔ جبکہ کرغستان کے دارالحکومت بشکک میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران ہی وزیراعظم عمران خان اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم اب بھارتی حکومت نے اس ملاقات کے امکانات کو رد کر دیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں