شہبازشریف نے وطن واپس پہنچتے ہی تہلکہ خیز اعلان کردیا

لندن، لاہور (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میری وطن واپسی سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف علاج کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں ، وطن واپسی کے موقع پر لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے تمام میڈیکل ٹیسٹ کلیئر ہیں، ڈاکٹرز کی اجازت اور مشاورت کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری وطن واپسی سے متعلق بے بنیاد خبریں پھیلائی گئیں، جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کروں گا، پارلیمنٹ کے اندر بھی احتجاج کریں گے، پرسوں قومی اسمبلی کےاجلاس میں اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت ہوگی اور آئندہ کا لائحہ عمل طےکریں گے۔

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت نے ظلم و زیادتی کا راستہ اپنایا ہوا ہے، 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کے لیے حکومت سرد مہری کا مظاہرہ کررہی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں