قومی ٹیم جیت کا عزم لیے آسٹریلیا کے خلاف کل میدان میں اترے گی

قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنا میچ بدھ کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔

11 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدھ کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔

میگا ایونٹ کا 17 واں میچ پاکستان اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا۔

یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

ماہرین کے مطابق ورلڈ کپ کا 17 واں میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے۔ 

دو میچز جیتنے کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ پانچ بار ورلڈ کپ جیت چکی ہے

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں