آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے۔ 

وزیراعظم کا کہنا تھا وقت آگیا ہےکہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھکیلا اور نقصان پہنچایا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاؤ ہوتا ہے؟ آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لینا چاہتے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں