فلم اینجل ہیز فالن کا ہوا نیا ٹریلرجاری

ایکشن ،ایڈونچراورسسپنس سے بھرپورہالی وڈفلم ’اینجل ہیزفالن‘کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا۔
رک رومن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم اولمپس ہیز فالن سیریز کا تیسرا حصہ ہے جس کی کہانی ایک ایسے سیکرٹ سروس ایجنٹ کے گرد گھوم رہی ہے جس پر صدر کو قتل کرنے کا الزام لگ جاتا ہے۔
فلم کی کاسٹ میں گیرارڈ بٹلر،مورگن فری مین،ڈینی ہسٹن،مائیکل لینڈز،پائپر پیرابو،ٹم بلیک اور نک نولٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم 23اگست کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
 

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں