حکومت کی ایمنسٹی سکیم میں اب تک کتنی رقم جمع ہوچکی ہے؟جان کر وزیراعظم عمران خان بھی ورطہ حیرت میں ڈوب جائیں گے

اسلام آباد(آن لائن) حکومت پاکستان نے خفیہ اثاثے اور جائیدادیں ظاہرکرنے کے لیے ایمنسٹی سکیم متعارف کروائی جس کی آخری تاریخ تیس جون تک ہے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے خبردارکیاتھا کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اس کے بعد کریک ڈاﺅن کیاجائے گا لیکن اب سینئر صحافی نے اب جمع ہونیوالی رقم کے بارے میں ایسا انکشاف کردیا کہ خود عمران خان بھی پریشان ہوجائیں گے ۔

سینئر کالم نویس اور صحافی فرخ سلیم نے ٹوئٹرپر ایمنسٹی سکیم کے بارے میں بتایاکہ ” اب تک 1272افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کیے اور اس سے 930ملین رقم جمع ہوئی ، حکومت کا ایمنسٹی سکیم کا ہدف 400بلین روپے کا تھا“۔

یادرہے کہ وزیراعظم نے اس سکیم کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان کاقرض 6ہزارسے30ہزارارب تک پہنچ گیا،پاکستانی قوم سب سے کم ٹیکس اورسب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں،ٹیکس ادائیگی کے بغیرملک کوترقی نہیں دے سکتے،وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ اثاثہ ڈکلیئر کرنے کی سکیم میں سب شرکت کریں،30 جون تک اپنے اثاثے ،بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں،اگرہم ٹیکس نہیں دیں گے توملک کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی،وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھائیں اوراپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کریں،انہوں نے کہا کہ سالانہ ہم 4ہزار ارب ٹیکس اکھٹا کرتے ہیں،4ہزار میں سے 2ہزار ارب روپے ان کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتاہے،بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 30جون کے بعدآپ کواثاثے ظاہرکرنے کاپھرموقع نہیں ملے گا، اثاثے ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں،وزیراعظم نے کہا کہ اثاثے ڈیکلیئرکرنے کی ایمنسٹی سکیم میں سب حصہ لیں،ٹیکس دیئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے،انہوںنے کہا کہ عظیم قوم بننے کےلئے ہمیں خود کو تبدیل کرنا پڑےگا،وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنے پیر کرکھڑا کرنے اورغربت سے نکالنے کا موقع دیں، قوم میں جذبہ آگیا تو ہم ہر سال 10ہزار ارب روپے اکٹھا کرسکتے ہیں ۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں