’فوراً انگلینڈ پہنچو‘۔۔ بھارت نے پاکستان کیخلاف ورلڈ کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں جارح مزاج بلے باز کو انگلینڈ طلب کر لیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بھارت نے اوپننگ بیٹسمین شیکھر دھون کے کور اپ کے طور پر وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پانٹ کو انگلینڈ طلب کر لیا۔ وہ رواں ہفتے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔34سالہ دھون آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث ان کی ورلڈ کپ کے بقیہ میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

بھارتی سلیکٹرز نے کا کہنا ہے کہ بلاشبہ دھون کے کور اپ کا فیصلہ کرنا ہمارے لئے مشکل تھا لیکن ہم نے بہت مشاورت کے بعد اس بات کا اعلان کیا کیونکہ بڑے میچز میں وکٹ کیپنگ کا معاملہ بھی اہم ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ پانٹ سٹینڈ بائی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھے۔یاد رہے کہ پاکستان کا اگلا معرکہ بھارت کے ساتھ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں اتوار کو ہوگا، بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 6وکٹ سے مات دینے کے بعد آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دی، جمعرات کو بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا، دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ ملا، بھارتی ٹیم 5پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے، ایک میچ بارش کی نذر ہونے جبکہ 2میں ناکامی کے بعد پاکستان 3پوائنٹس کیساتھ آٹھویں پوزیشن پر اور سیمی فائنل تک رسائی کا سفر دشوار ہوتا جارہا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں