سی پیک کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ،اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(آن لائنء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت آئندہ 5سال میں 2019-23ئ کے دوران پاکستان میں 9.82 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ اس دوران سی پیک کے تحت پاکستان سے تقریباً 6.81ارب ڈالر کی دوسرے ممالک میں منتقلی کا امکان ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کے اعدادو شمار کے مطابق آئندہ مالی سال 2019-20ئ کے دوران سی پیک کے تحت 2.78 ارب ڈالر پاکستان آئیں گے اور اسی دوران پاکستان سے 1.01 ارب ڈالر کی منتقلی کا تخمینہ ہے۔

اس طرح مالی سال 2020-21ئ کے دوران ڈالرز کی وصولی کا تخمینہ 3.5 ارب ڈالر اور منتقلی کا تخمینہ 1.23 ارب ڈالر ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2021-22ئ کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت پاکستان میں 2.5 ارب ڈالر لائے جانے کا امکان ہے جبکہ پاکستان سے منصوبہ کے تحت 1.88 ارب ڈالر کی بیرون ملک منتقلی کی جاسکتی ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں