شریف خاندان کیلئے نئی پریشانی ، حمزہ اور سلمان کے مبینہ فرنٹ مین ایسا کام کرنے پر تیار ہوگئے کہ پوری ن لیگ پریشان ہوجائے گی

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادوں سلمان شہباز اور حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بننے کیلیے تیار ہو گیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو چیئرمین نیب کے روبرو پیش کرنے کیلیے احتساب عدالت سے ان کا 2روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرلیا، جج وسیم اختر نے مشتاق چینی کا راہداری ریمانڈ منظور کیا .

نیب ٹیم مشتاق چینی کو لیکر اسلام آباد روانہ ہوگئی جہاں اسے چیئرمین نیب جسٹس ( ر ) جاوید اقبال کے روبرو پیش کیا جائیگا .

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں