انڈیا میں پراسرار ہلاکتوں کی کیا بنی وجہ ؟ جانیے اس خبر میں

بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے ایک ہوٹل کے بند گٹر کو کھولنے کی کوشش میں سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں ہلاک ہونے والوں میں چار سینیٹری ورکرز تھے جبکہ بقیہ تین ہوٹل کے ملازمین تھے۔ مرنے والوں میں کی شناخت ظاہر کردی گئی ہے جن میں مہیش پتنداوا، اشوک، ہریجن، مہیش ہریجن، اجے واساوا، وجے چوہان اور شادیو شامل ہیں۔ یہ ہوٹل ریاست گجرات کے ضلع ودودارا سے 35 کلو میٹر دور علاقے دھابوئی میں واقع ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ورکر کے داخل ہونے کے بعد اُس کے واپس نہ آنے پر بقیہ افراد مدد کے لیے پہنچے اور زہریلی گیس کے باعث سنبھل نہیں سکے ساتوں ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سبھی ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں ہیں۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ان افراد کو بند گٹر میں بغیر احتیاطی تدابير کے داخل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے مالک کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جس کی نا اہلی کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں، ہوٹل میں سہولیات بھی نہیں تھیں جس کو استعمال کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے افراد بچ جاتے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں