ورات کوہلی کے دوستوں نے ان سے پاک بھارت میچ کے حوالے سے بڑی فرمائش کر ڈالی، بھارتی کپتان نے صاف انکار کر دیا

مانچسٹر(ویب‌ڈیسک) مانچسٹر میں ہونے والے پاک بھارت میچ سے پہلے بھارتی کپتان کے دوستوں نے ان سے مفت ٹکٹ کی درخواست کر دی۔ بھارتی کپتان نے مفت ٹکٹ مانگنے والوں سے کہا ہے کہ وہ کو گھر پر بیٹھ کر میچ دیکھیں اور ان سے ٹکٹ مانگنے کی زحمت نہ کریں کیونکہ کہ انکے پاس مفت خوروں کے لیے کوئی کوئی ٹکٹ نہیں ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان ویرات کوہلی نے اپنے دوستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں پر بیٹھ کر میچ دیکھیں اور ان سے پاک بھارت میچ کے مفت ٹکٹ نہ مانگیں۔

مانچسٹر کے جس گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہونے جا رہا ہے اس کی گنجائش 25ہزار تماشائیو ں کی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ تماشائیوں کو گراؤنڈ میں لانے کے لئے ایک عارضی اسٹینڈ بنایا گیا ہے جو لوہے کے پائپوں کے سہارے کھڑا ہے،دوسری جانب لاکھوں شائقین پاکستان اور بھارت میچ کے ٹکٹ خریدنے کے لئے بے چین ہیں۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مفت ٹکٹ مانگنے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں اپنے ٹی وی پر بیٹھ کر میچ دیکھیں اور وہ کسی سے پاس یا فری ٹکٹ کا وعدہ نہیں کرسکتے۔

ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ جو ٹکٹ مانگتا ہے اسے کہتے ہیں کہ گھر پر رہیں، انکو چند ٹکٹ ہی ملتے ہیں جو وہ اپنی فیملی کو دے دیتے ہیں اور انکے پاس مفت خوروں کے لئے کوئی ٹکٹ نہیں ہے۔ دوسری جانب کل بروز اتوار مانچسٹر میں ہونے والے پاکستان اوربھارت کے میچ سے پہلے تیز بارش ہو گئی ہے۔بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ سابق پاکستانی فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے پیش گوئی کی ہے کہ آئی سی سیورلڈ کپ کے سلسلے میں اتوار کو ہونے والے پاکستانمقابلہ بھارت میچ میں بارش جیت جائے گی۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 ءمیں انگلینڈکاموسم شائقین اور ٹیموں کے لیے سر کا درد بنا ہوا ہے اور اب تک کھیلے جانے والے 19 میچز میں سے 4 اہم میچز بارش کی نظر ہو چکے ہیں ،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی عوام شش و پنج کا شکار ہیں کہ 16 جون کو ہونے والا میچ بھی کہیں بارش کی نذر نہ ہو جائے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں