کراچی ائرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو رن وے سے واپس موڑ لیا گیا ائیرپورٹ سکیورٹی کے اہلکار طیارے میں داخل

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی ائرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو مسافروں کی ہنگامہ آرائی پررن وے سے واپس موڑ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی (اے ایس ایف) کے اہلکار طیارے میں داخل ہو گئے۔ طیارے مین ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک ہی خاندان کے 7مردوں کو جہاز سے اتار لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے جہاز نے 9بج کر 30منٹ پر کراچی ائیرپورٹ سے پرواز کرنی تھی لیکن ایک خاندان کے افراد کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پرواز ٹیک آف نہ کر سکی اور اسے رن وے سے واپس نلا لیا گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ایک خاندان ملوث ہے جس کے 35افراد جہاز پر سوار ہیں۔ ائیرپورٹ سکیورٹی (اے ایس ایف) کے اہلکار طیارے میں داخل ہو گئے ہیں جنہوں نے ہنگامہ آرائی کرنے والے ایک خاندان کے 7مردوں کو جہاز سے اتار لیا ہے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں