پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کیلئے سرپرائز۔۔۔ ملک کی اہم ترین شخصیت میچ دیکھنے کیلئے اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم پہنچ گئی

اسلام آباد ۔ ( اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے (اتوار کو) اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم مانچسٹر پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم مانچسٹر کے گیٹ نمبر ایک پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے سٹیڈیم میں موجود رہیں گے۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں