ہزاروں شہد کی مکھیاں مسلسل 2 روز تک ایک گاڑی کا پیچھا کرتی رہیں، آخر اس گاڑی میں ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شہد کی ہزاروں مکھیاں 2دن تک مسلسل ایک گاڑی کا پیچھا کرتی رہیں اور ان کی اس حرکت کی وجہ ایسی تھی کہ سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔

ویب سائٹ freeworldfacts.com کے مطابق یہ واقعہ برطانوی علاقے ہیور فورڈ ویسٹ میں پیش آیا جہاں کیرل ہوورتھ نامی68سالہ خاتون نے اپنی کار ایک جگہ پارک کی۔ کچھ دیر بعد وہ واپس آئی اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئی۔

کچھ فاصلے پر جا کر کیرل کو احساس ہوا کہ شہد کی ہزاروں مکھیاں اس کی گاڑی پر منڈلاتی ساتھ ساتھ اڑ رہی ہیں۔ اگلے دو دن تک یہ مکھیاں کیرل کی گاڑی کے ساتھ ساتھ رہیں، وہ جہاں گاڑی روکتی مکھیاں اس کی گاڑی کے اوپر بیٹھ جاتی اور جب گاڑی چلتی تو کچھ اوپر ہی ٹکی رہتیں اور کچھ ساتھ ساتھ اڑنا شروع کر دیتیں۔ کیرل اس معاملے پر پریشان تو پہلے دن سے تھی لیکن اب خوفزدہ بھی ہو گئی اور اس نے مکھیاں پکڑنے والے لوگ بلا لیے، جنہوں نے آ کر تمام مکھیاں پکڑ لیں۔

مکھیاں پکڑنے والے راجر برنز نامی شخص نے مکھیوں کے دو روز تک کار کا پیچھا کرنے کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”ملکہ مکھی اس گاڑی کی ڈگی میں پھنس گئی تھی۔اسے شاید کسی میٹھی چیز نے متوجہ کیا ہو گا اور وہ کسی طرح کسی چھوٹے سوراخ سے اندر داخل ہو گئی لیکن باہر نہ نکل سکی۔ اس ملکہ مکھی کو چھڑوانے کے لیے یہ ہزاروں مکھیاں دو دن سے اس کار کے ساتھ ساتھ پھر رہی تھیں۔“

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں