اداکارہ میرا کا فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج

سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس میں اپیل پر فیملی کورٹ کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیشن کورٹ میں اداکارہ میراکے تکذیب نکاح کیس میں اپیل پرسماعت ہوئی، اداکارہ میرانے فیملی کورٹ کے فیصلے کوچیلنج کررکھاہے ،اداکارہ میرا نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا، عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کوگمراہ کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے، عدالت نے تکذیب نکاح کیس میں فیملی کورٹ کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا اور اداکارہ میرا کی اپیل پرسماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں