بھارت کے 300 سے زائد فوجی جہنم واصل ہوگئے۔بھارتی وزیر دفاع کا اعتراف

نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اعتراف کیا ہے کہ کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کے نفاذ والے علاقوں میں 2016ء سی2018ء تک 334 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیاگیا ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق راجناتھ سنگھ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے کہاکہ ان علاقوں میں2016ء میں113،2017ء میں125 جبکہ 2018ء میں96 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس عرصے کے دوران ٹیکٹکل کارروائیوں میں بھی 31 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس وقت سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں